قصور ،پتوکی میں سوتیلے باپ نے بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:40

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)پتوکی میں سوتیلے باپ نے بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووٴں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قصور میں پتوکی روڈ پر علی ٹاوٴن کے رہائشی اسلم نے گھریلو جھگڑے پر سو تیلی بیٹیوں چودہ سالہ جویریہ اور دس سالہ ملائیکہ پر تیزاب پھینک دیا،،جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں،متاثرہ دونوں لڑکیو ں کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈا کٹر و ں کے مطابق تیزاب سے جویریہ کا چہرہ اور ایک آنکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔تیزاب پھینکنے والے ملزم قاری اسلم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔لڑکیوں کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اسلم اپنے ذہنی معذور بیٹے کی شادی15سالہ سوتیلی بیٹی سے کرنا چاہتا تھا،انکار پر ملزم نے2سوتیلی بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا۔واقعے کے بعد سے دونوں بہنیں لاہور کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔