الطاف حسین پہلے بھی کئی طرح کے مطالبات کرتے رہے ہیں، لندن میں بیٹھ کر سندھی اور محب وطن کی بات کرتے ہیں ،خورشید شاہ ،الطاف حسین نفرت کی دیوار کھڑی نہ کریں ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا انٹرویو

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:37

الطاف حسین پہلے بھی کئی طرح کے مطالبات کرتے رہے ہیں، لندن میں بیٹھ کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) قومی ا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ الطاف حسین پہلے بھی کئی طرح کے مطالبات کرتے رہے ہیں، لندن میں بیٹھ کر سندھی اور محب وطن کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں انکی باتوں پر زیادہ فکر مند نہیں ہونا چاہیے ، کبھی وہ سندھ دھرتی کے بیٹے بن جاتے ہیں کبھی سندھ پر برس پڑتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین فوج پر بھی برس پڑتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا الطاف حسین کے لہجے سے مایوسی جھلکتی ہے، لندن میں بیٹھ کرسندھی اورمحب وطن کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نفرت کی دیوار کھڑی نہ کریں۔