پاکستان کے خیال میں پڑوسی ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کے بغیر اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے، جلیل عباس جیلانی

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خیال میں پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کے بغیر اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ پاکستانی حکومت کا خیا ل ہے کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ پرامن روابط قائم کرکے ہی شدت پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان دونوں اہم پڑوسی ملک ہیں اور دونوں کے ساتھ ملکر کام کرنے سے شدت پسندی کو کم کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حالیہ ہندوستانی دورے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز کی سلمان خورشید اور بھارت کے قومی اسلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے خطے کی صورتحال پر ایک مثبت اثر مرتب ہوا۔