اپالو سپورٹس نے محبوب پارک جم خانہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اپالو سپورٹس اور محبوب پارک جم خانہ کے درمیان چیلنج کرکٹ میچ ریلوے کارسن گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ محبوب پارک جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142، حسن محمود 40، اور محمد عثمان نے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے وقاص طارق نے 5/50 اور شاہد محمود 3/25 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 33.4 اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ محمد بلال ارشاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 اور منیب اعجاز نے 52 رنز بنائے۔ محبوب پارک جم خانہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے ساجد نے 2/25 اور عدنان نے 1/30 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کرکٹ پروموٹرز حاجی میاں محمد الیاس مغل نے محمد بلال کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :