سردیوں میں والدین بچوں کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھیں، ڈی ایچ او نیلم

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:04

مظفرآباد /نیلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم نے کہاہے کہ سردیوں میں والدین بچوں کو محفوظ رکھیں تاکہ نمونیہ اوردیگرامراض سے بچاجاسکے ، کیونکہ بچے حساس ہوتے ہیں اورسردی کی سخت لہر برداشت نہیں کرسکتے اوربیماری کاشکارہوجاتے ہیں اس لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو سردی سے محفوظ رکھیں ، ڈاکٹرکی تشخص کے بغیر ادویات نہ دی جائیں انہوں نے کہاکہ اس کے مضر اثرات بچوں کی صحت پرپڑتے ہیں ،ڈاکٹرکامران ریاض ڈار نے کہاکہ محکمہ صحت عامہ کی کوشش ہے کہ پرووینٹیوکیئر کے ذریعے ہی بیماریوں کاعلاج کیاجائے ،مہلک بیماریوں کی حفاظت کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات میسرہے جوکہ EPIکاسٹاف لوگوں کو یہ سہولیات دے رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :