الطاف حسین کا علیحدہ صوبے اور ملک کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے، مولانا فضل الرحمن
ہفتہ 4 جنوری 2014 14:18
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا علیحدہ صوبے اور ملک کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی محب وطن علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کرسکتا، ریاست کے اندر ریاست بنانے کی باتیں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کےلئے آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن مذاکرات کی راہ میں بین الاقوامی دباؤ رکاوٹ ہے۔ دینی جماعتوں کو جو بھی ذمے داری سونپی گئی انہوں نے اسے پورا کیا، اس سے پہلے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی۔(جاری ہے)
امن کی بحالی پر دوبارہ بھی کانفرنس بلائی جاسکتی ہے۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ صوبے میں ایک این جی او کام کررہی ہے۔
امریکا کے خلاف دھرنا دینے والے ڈالر اور یورو کی امداد بھی لے رہے ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے بیرون یا اندرون ملک علاج کا فیصلہ ڈاکٹروں اور حکومت کو کرنا ہے، میں مشرف کے بارے میں اپنی توانائی صرف نہیں کرنا چاہتا لیکن ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشرف کو صحت عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.