امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں اور کینیڈا میں برفانی طوفان اور دو فٹ برف پڑنے کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں اور کینیڈا میں برفانی طوفان اور دو فٹ برف پڑنے کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ،موسم کی خرابی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 4000 پروازیں صرف بدھ کے بعد سے منسوخ کی جا چکی ہیں۔شدید سرد ہواوٴں کی وجہ سے درجہ حرارت بہت کم ہو چکا ہے ٹورانٹو میں درجہ حرارت منفی 28 جبکہ کیوبیک شہر میں منفی 38 سینٹی گریڈ ہے جو کہ گزشتہ دو دہائیوں میں سرد ترین درجہ حرارت ہے۔

حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے مدنظر اپنے گھروں میں رہیں اور سڑکوں کو خالی رکھیں تاکہ برف ہٹائی جا سکے۔نیو یارک کے میئر بل ڈی بلاسیو جنہوں نے یکم جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں سے شہر کی انتظامیہ کے ’بہترین کام‘ کی وجہ سیبرف صاف کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سفر نہیں کرنا چاہتے تو گھر میں ہی رہیں۔

دوسری جانب نیویارک اور نیو انگلینڈ میں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجہ حرات منفی 46 تک گر گیا ۔مونٹریال اور وِنی پیگ میں درجہ حرارت منفی 26 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاامریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی انچ تک برف پڑ چکی ہے ۔محکمہ موسمیات کے اہل کار جیسن ٹیول کے مطابق بہت زیادہ برفباری ہو گی اور تیز ہوائیں چلیں گی ہمیں خدشہ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں دس انچ تک برفباری متوقع ہے اور بعض علاقوں میں جمعے کو سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :