مصر ، معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ، 14افراد ہلاک ، متعدد زخمی
ہفتہ 4 جنوری 2014 13:03
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سابق معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید مظاہرے کئے تاہم دارالحکومت قاہرہ سمیت 2 صوبوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ، قاہرہ میں ہی ایک جھڑپ میں 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر پرتشدد مظاہروں کے دوران ملک بھر میں 14 افراد ہلاک ہوئے جس میں ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق اسماعیلیہ شہرمیں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اورربڑ کی گولیاں استعمال کیں اس دوران جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اورپولیس افسرسمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب قاہرہ کے جنوب مغربی علاقے فایوم میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.