میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افرادہلاک ، پانچ حملہ آور بھی شامل ، حملہ آور پولیس وردیوں میں ملبوس تھے ،محافظ سمجھے کچھ قیدیوں کو جیل میں داخلے کے لیے لایا گیا ہے ، جیل حکام

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:03

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) امریکی ریاست میکسیکو میں جیل میں پولیس وردی پہنے مسلح افراد نے حملہ کردیا ،فائرنگ سے 5حملہ آور اور 4قیدی مارے گئے ایک حملہ آوراور گارڈ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق حملہ آور پولیس وردیوں میں ملبوس تھے جس کی وجہ سے محافظ یہ سمجھے کہ کچھ قیدیوں کو جیل میں داخلے کے لیے لایا گیا ہے۔ جیل میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ جس سے 4 قیدی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے 5حملہ آور بھی مارے گئے۔ فائرنگ سے جیل کا گارڈ اور مشتبہ حملہ آور بھی زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔