حماس نے مصری وزیرداخلہ کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کردیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:57

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) حماس نے مصری وزیرداخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوانی کارکنوں کو غزہ میں ٹریننگ دینے سے متعلق بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ، غزہ کی پٹی میں عسکری تنظیموں کی جانب سے کسی غیرملکی تنظیم کے افراد کو تربیت فراہم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے مصری وزیرداخلہ کی جانب سے منصورہ شہرمیں ہوئے دھماکوں کے الزام میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا الزام میں مسترد کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ مصری وزیرداخلہ کے بیانات اور الزامات باطل ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرداخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم کے حماس پر الزامات مصری رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور مصری بحران کو غزہ میں منتقل کرنے کی کوشش ہے لیکن فلسطینی عوام بیرون ملک سے کسی بحران کو درآمد نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :