بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:56

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیا۔ وہ بگ بیش لیگ کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے۔ شکیب الحسن کو ٹیم قائد یوہان بوتھا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن لیگ میں(آج) اتوار کو ایڈیلیڈ میں سڈنی سکسرز کے خلاف شیڈول میچ میں ایڈیلیڈ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کوچ ڈیرن بیری نے اپنے بیان میں کہا کہ یوہان بوتھا کا ان فٹ ہونا پوری ٹیم کیلئے نقصان دہ ہے اور ٹیم لیگ میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی۔ شکیب الحسن ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور امید ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو ٹائٹل دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :