پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا نواں مرحلہ(کل)سے کھیلا جائے گا

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے کر کٹ ٹورنامنٹ کے نویں مر حلے کے میچز (کل)6 جنوری سے کھیلے جائیں گے۔کراچی میں پی آئی اے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور پورٹ قاسم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔لاہور میں حبیب بینک کا مقابلہ پی ٹی وی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور کے آر ایل راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :