نئے ریویو سسٹم سے امپائرزبہتر فیصلے کرسکتے ہیں،سائمن ٹوفل

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:53

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) آئی سی سی کے امپائرزکیٹریننگ اینڈ پرفارمنس منیجرسائمن ٹوفل نے کہا ہے کہ نئے ریویوسسٹم اوآرایس کی مدد سے امپائرز بہترفیصلے کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ٹوفل نے کہاکہ اس سسٹم کا مقصد کم وقت میں منصفانہ فیصلہ دینا ہے۔ میچ کے دوران فیصلہ سنانے سے قبل تھرڈ امپائرمخصوص زاویے سے فوٹیج کا جائزہ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فیصلہ سازی کوزیادہ بہتربنایا جائے تاکہ کسی کھلاڑی کی حق تلفی نہ ہو۔ اس سسٹم کی مدد سیامپائرزبہترفیصلے کرسکتے ہیں۔