نئے کرکٹ کوچ کی تقرری کا اختیار نہیں، ڈیو واٹمور پاکستان سری لنکا سیریز کے بعد کوچ نہیں رہیں گے ، نجم سیٹھی
ہفتہ 4 جنوری 2014 12:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے کرکٹ کوچ کی تقرری کا اختیار نہیں، ڈیو واٹمور پاکستان سری لنکا سیریز کے بعد کوچ نہیں رہیں گے۔ اختیار نہ ہونے کی وجہ سے نئے کوچ کی تلاش کا نہیں سوچا۔
(جاری ہے)
برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ اختیارات نہ ہونے کے سبب سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر نہیں کر پا رہا، سلیکٹرز کے معاہدوں کی تجدید بھی ہر ماہ ہو رہی ہے، بولنگ کوچ محمد اکرم کے معاہدے کی بھی ہر ماہ تجدید کی جاتی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ رواں ماہ متوقع ہے، امید ہے فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں مجھے کپتان کی تقرری سے نہیں روکا گیا، مصباح الحق کو 2015ء کے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.