چلی میں طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پرطلبا اور پولیس میں جھڑپیں
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

چلی میں طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پرطلبا اور پولیس میں جھڑپیں

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)چلی میں طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پر مظاہرین کی پولیس سے پر تشددجھڑپیں ہوئیں،واٹر کینن کے ا ستعمال سے مظاہرین کو منتشر کیا گیا۔چلی میں 6 سال قبل پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالبعلم کی برسی کے موقع پر احتجاج کیاگیا،مظاہرین سان تیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔بینک کی کیش مشین کو آگ لگا دی،اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔پولیس نے واٹر کینن سے پانی برساکے مظاہرین کو منتشر کیا،جب کہ کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

04/01/2014 - 12:30:23 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان