مشرف دور میں تعلقات بہتر ہورہے تھے، بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ

جمعہ 3 جنوری 2014 23:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں تعلقات بہتر ہو رہے تھے، تاہم پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے بات ادھوری رہ گئی۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں دونوں ملک کشمیر کے تنازع اورباہمی تعلقات میں اہم پیش رفت کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

منموہن سنگھ نے مزید کہا کہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے، لیکن پاکستان میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے، مثال کے طور پر جنرل مشرف کو اقتدار چھوڑنا پڑا، کہ یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات ہمارے خطے کیلئے ضروری ہیں۔