پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ برطانیہ بھجوا دی گئی

جمعہ 3 جنوری 2014 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ برطانیہ بھجوا دی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق جرنیل کو دل کا عارضہ ہے تاہم حالت تشویشناک نہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پرویز مشرف ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں لیکن حالت خطرے میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی جی کی گئی اور خون کے ٹیسٹ لیے گئے۔سابق صدر جنرل پروز مشرف اے ایف آئی سی میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی ای سی جی کی گئی اور خون کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم شریانوں کا جائزہ لینے کے لیے انجیو گرافی نہیں کی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ جائزہ لینے کے لیے برطانیہ بھجوادی گئیں۔

متعلقہ عنوان :