بھارت نے پاکستانیوں پر پولیو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی تاریخ میں 14 فروری تک توسیع کردی

جمعہ 3 جنوری 2014 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) بھارت نے پاکستانیوں کو ویزے کے اجرا کے لئے پولیو ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی تاریخ میں 14 فروری تک توسیع کردی ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان سے بھارت جانے والے افراد کے لئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے اور 14 فروری سے بھارت آنے والے ہر پاکستانی شہری کو پولیو ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہائی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے یہ پابندی پاکستان سمیت ایسے تمام ممالک پر عائد کی ہے جہاں پولیو سے متاثرہ افراد موجود ہیں اور جن ممالک میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے وہاں رہنے والے بھارتی شہریوں کو بھی بھارت آمد پر یہ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لئے یہ پابندی 3 ہفتے قبل عائد کی گئی تھی تاہم اس وقت اس کے اطلاق کی تاریخ 30 جنوری رکھی گئی تھی جس میں اب 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :