پاکپتن ،ڈکیتی اورچوری کی تین وارداتوں میں جانور ،موٹر سائیکل ،موبائل فون ،نقدی لوٹ لی گئی

جمعہ 3 جنوری 2014 17:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ڈکیتی اورچوری کی تین وارداتوں میں جانور ،موٹر سائیکل ،موبائل فون ،نقدی لوٹ لی گئی ۔

(جاری ہے)

پہلی واردات میں 6مسلح ڈاکو چک کرم پور بھٹیاں کے محمد مظہر کے احاطہ مویشیاں کی دیوار توڑ کر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اس کے بہنوئی محمد امین کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 4ہزار روپے مالیت کی گائے ،دو چھترے ،ایک بکری ڈالہ پر لوڈ کرکے فرار ہو گئے دوسری واردات میں چک 38 ایس پی کا رہائشی ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے بھائی محمد آصف کے ساتھ واپس گاؤں جا رہا تھا کہ چک 16ایس پی کے قریب چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے 48ہزار 1سو روپے مالیت کا موٹر سائیکل نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے تیسری واردات میں سات چوروں نے چک 58ایس پی کے محمد اسلم کے احاطہ مویشیاں سے ایک لاکھ 5ہزار روپے مالیت کی بھینس چرا کر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :