حویلی لکھا‘نجی تنظیم ، مرکزی جامع مسجد اور دینی درسگاہ کی انتظامیہ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے نام سے محفل کا انعقاد

جمعہ 3 جنوری 2014 15:05

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)نجی تنظیم ، مرکزی جامع مسجد اور دینی درسگاہ کی انتظامیہ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے نام سے ایک محفل کا انعقاد کیا گیا،لوگوں کی بھرپور تعداد میں شرکت۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا کی معروف دینی درسگاہ دارلعلوم قادریہ نعیمہ کی انتظامیہ اور نجی تنظیم(یوتھ اسمبلی فار ھومین رائٹس) محفل کی صدارت علاقہ کے مایاناز عالم دین مفتی ابن محقق مولانا محمد طاہر نوری اشرفی نے کی جبکہ خصوصی خطاب مناظر اسلام مولانا غلام مصطفی نوری نے کیا اس موقع پے تنظیم کے ڈسڑکٹ کوارڈنیٹر معروف سماجی ،فلاحی اور صحافتی شخصیت الحاج محمد احمد ساجد،چیئرمین پریس کلب اور مرکزی جماعت اہل سنت کے سینئر عہدیدار الحاج محمد متین آسی،بانی و چیئرمین پریس کونسل چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ،معروف سیاسی راہنماء چودھری ہارون ایوب ہاشمی،تحریک منہاج القرآن کے سینئر عہدیدار الحاج ریاض احمد سدیدی،جامع مسجد مولانا لشکر دین والی کے خطیب مولانا سید نصرالدین شاہ، مولانا محمد حسن کمال،مولانا محمد طیب نوری اشرفی، مولانا محمد زاہد نوری اشرفی اور مقامی معروف نعت خواں منظور احمد قادری و دیگر بھی موجود تھے اس محفل میں تمام مکاتب فکر اور شعب ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی- محفل میں جامع مسجد صادق گول کے خطیب مولانا محمد حسن قادری  مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ،جبکہ مرکزی جماعت اہل سنت کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ وہ بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس سیکورٹی وجوہات کی بناء پے اس بار دن کو نکالیں گے ،جبکہ اس سلسلہ میں اپنے گھروں ،دفاتر،مساجد اور دیگر جگہوں کو خوبصورتی سے سجانے والوں میں نقد اور دیگر قیمتی انعامات بھی تقسیم کیئے جائیں گے۔