حکومت آنیوالی گندم کسانوں سے ڈیفرڈ پیمنٹ پر خریدنے کا انتظام کرے ‘ چیئرمین پاکستان ایگری فورم ،مختلف بینکوں کو گندم خریداری کیلئے سود ادا کرنے کی نسبت کسانوں کو جائز منافع دیکرگندم خریدنا زیادہ بہتر ہے‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 جنوری 2014 15:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت آنے والی گندم کسانوں سے ڈیفرڈ پیمنٹ پر خریدنے کا انتظام کرے مختلف بینکوں کو گندم خریداری کیلئے سود ادا کرنے کی نسبت کسانوں کو جائز منافع دے کرگندم خریدنا زیادہ بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے اپریل ، مئی میں محکمہ خوراک پنجاب 50لاکھ ٹن، سندھ 15لاکھ اور پاسکو 20لاکھ ٹن گندم خریداری یقینی بنائے تاکہ سال بھر شہری آبادی کو آٹا مناسب نرخوں پر بغیر دشواری کے ملتا رہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ بینکوں سے 150 ارب روپے سودپر قرضہ لیکر گندم خریدنے کی بجائے کسانوں سے 3ماہ، 6ماہ اور 8ماہ کے ادھار پر گندم خریدنے کا میکنزم بنایا جائے جس پر ایگری فورم نے کام کیا ہو ا ہے اس طریقہ سے محکمہ کو سود کی نسبت کم اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی اور کسانوں کو 1200روپے سے اوپر جو جائز منافع ملے گا اس سے ان کی مالی مدد ہو پائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ابراہیم مغل نے مزید کہا کہ اگر محکمہ خوراک کو اس نظام کو نافذکرنے میں کوئی مدد درکار ہے تو کسان تنظیموں کو بلا کر یہ ڈیفرڈ پیمنٹ والا نظام فوری قائم ہو سکتا ہے جو فول پروف بھی ہوگا سود سے بچت بھی ہوجائے گی اور بینکوں کو اربوں روپے دینے کی بجائے یہ رقم کسانوں کی جیب میں جائے گی اور گندم کی قیمتیں بھی بے تحاشہ نہیں بڑھیں گی۔

متعلقہ عنوان :