لال مسجد شہدا ء فاؤنڈیشن نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

جمعہ 3 جنوری 2014 15:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) لال مسجد شہدا ء فاؤنڈیشن نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست لال مسجد شہدا ء فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لال مسجد شہدا ء فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کروائی گئی درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف غازی عبدالرشید کیس اور مقدمات میں ملوث ہیں اس لئے انہیں پاکستان میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :