پاکستان آئندہ دس سال تک 27 یورپی ممالک کو 6000 ڈیوٹی فری مصنوعات برآمد کرسکے گا ، خرم دستگیر

جمعہ 3 جنوری 2014 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) وزیرمملکت برائے تجارت وٹیکسٹائل انڈسٹری انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دس سال تک 27 یورپی ممالک کو 6000 ڈیوٹی فری مصنوعات برآمد کرسکے گا۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری وتجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ جی ایس پلس کا درجہ حاصل ہونے سے پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 29 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں 38 فیصد اضافے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی صنعتی سرگرمیاں گزشتہ چند سالوں سے سست روی کا شکار تھیں ۔ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے صنعتی پیداوار میں بہتری لانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے برآمدات کے حجم میں مزید ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ایک ترغیب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے حقیقی فوائد حاصل کرنے کیلئے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :