پرویز مشرف کا ایشو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،دفتر خارجہ

جمعہ 3 جنوری 2014 14:26

پرویز مشرف کا ایشو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، اس کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ معمول کا رابطہ ہے اور یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ 2014 افغانستان میں امن اور استحکام کا سال ثابت ہو گا، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، بھارت کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ آئرلینڈ اور چلی میں پاکستانی مشنز بند کر دیئے گئے ہیں۔