فیڈرل بورڈ بوائز فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ ٹرائلز 8 جنوری کو ہونگے

جمعہ 3 جنوری 2014 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ بوائز فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ ٹرائلز 8 جنوری کوکراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ میں ہونگے ،جس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک سکولز اور کالجز کے فٹ بال کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ کی ٹیم 23 جنوری سے پشاور میں شروع ہونے والے آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ایونٹ میں 29 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :