کیٹ ونسلٹ میری پسندیدہ خاتون ہیں‘اداکار لیونارڈو ڈی کپریو

جمعہ 3 جنوری 2014 13:21

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کپریو نے کہا کہ ان کی پسندیدہ خاتون ان کے ساتھ فلم ٹائیٹینک میں کام کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلٹ ہے۔

(جاری ہے)

لیونارڈو نے کہا ہے کہ وہ کیٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ اداکار کے مطابق کیٹ ونسلٹ میں کوئی بناوٹ نہیں ہے اور اس کے نزدیک وہ عظیم ہے۔ کیٹ اور لیونارڈو نے فلم ٹائی ٹینک کے بعد 2008 میں فلم ریوولوشنری روڈ میں بھی اکٹھے کام کیا تھا۔