امریکی اداکار جیمز ایوری 65برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعہ 3 جنوری 2014 13:21

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) امریکی اداکار جیمز ایوری 65برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ معروف ٹیلی وژن سیریز ’فریش پرنس آف بیل ایئر‘ میں ’فل بینکس‘ کے کردار کی وجہ سے بہت مقبول ہوئے۔اس شو میں ان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے ان کے ساتھی اداکار الفونسو ریبیریو نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ جیمز ایوری ان نہیں رہے۔

’وہ میرے لیے والد کی طرح تھے، میں ان کی کمی محسوس کروں گا۔جمیز ایوری نے متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں گریز ایناٹومی اور سٹار ٹریک: انٹر پرائیزز شامل ہیں۔انہوں نے ایک ٹی وی پرورگرام گوئنگ پلیسز کی میزبانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے انیمیٹڈ سیریز ٹین ایج میوٹینٹ نِنجا ٹرٹلز اور آئرن مین میں کرداروں کو پس پردہ آواز دی۔

(جاری ہے)

لیکن انہیں زیادہ شہرت 1990 میں ’فریش پرنس آف بیل ایئر‘ سے ملی۔ انہوں نے اس کی 141 اقساط میں کام کیا۔ان کا انتقال دل کے عارضے کے بعد کی جانے والی اوپن ہارٹ سرجری سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوا۔ٹیلی وژن کے لیے لکھنے اور شاعری کرنے سے پہلے وہ امریکی بحریہ میں ملازم تھے اور انہوں نے ویتنام میں فرائض انجام دیئے۔ایوری گذشتہ سال ستمبر تک کام کر رہے تھے۔ انہوں نے فلم ’وش آئی واز دیئر‘ میں کام کیا ہے جو رواں ماہ سنڈنس فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :