فلم ”سیبوٹیج“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعہ 3 جنوری 2014 13:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) امریکی محکمہ انسداد منشیات کے عملے اور منشیات فروشوں کی لڑائی پر مبنی فلم ”سیبوٹیج“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اداکار آرنلڈ شوار زنیگر نے فلم میں مرکزی کردارا دا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکی سربراہی میں محکمہ انسداد منشیات کی ایک ٹیم ایک منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مارتی ہے اس دوران انہیں ایک خفیہ کمرے میں چھپائے ہوئے کروڑوں ڈالر ملتے ہیں۔ ٹیم کے ارکان اس رقم کو ا?پس میں بانٹ لیتے ہیں لیکن انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ایک گمنام شخص ٹیم کے ارکان کو قتل کرنا شروع کرتا ہے۔ فلم رواں برس اکیس اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :