نریندرمودی وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعظم منموہن سنگھ

جمعہ 3 جنوری 2014 12:45

نریندرمودی وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعظم ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنما نریندر مودی آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ حالیہ ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت کانگریس نے اچھی کارکرگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن مستقبل میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے پر بہت غور کیا لیکن حالات موزوں نہ تھے، پاکستان کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، امید ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل پاکستان جاؤں گا۔من موہن سنگھ کا بھارتیہ جنتہ پارٹی کے سربراہ نریندرمودی کو مسلم کش فسادات کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے قتل کی پشت پناہی کرنیوالا شخص بھارت کا وزیراعظم نہیں بننا چاہیے، اگر نریندو مودی وزیراعظم بنے تو یہ بھارت کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ وزیراعظم کا امیدوار نہیں بنوں گا، وزیراعظم کے لئے کانگریس کی جانب سے راہول گاندھی ہی سب سے زیادہ موزوں امیدوار ہیں تاہم کانگریس اپنے امیدوار کا فیصلہ کا کسی مناسب وقت پر کرے گی۔