پرویز مشرف کا ہر2گھنٹے بعد معائنہ،اہلیہ اسلام آباد پہنچ گئی

جمعہ 3 جنوری 2014 12:38

پرویز مشرف کا ہر2گھنٹے بعد معائنہ،اہلیہ اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) سابق صدر کی اہلیہ دبئی میں چند گھنٹے قیام کے بعد واپس پہنچ گئی ہیں سابق صدر پرویز مشرف کا آرمی اسپتال میں ہر دو گھنٹے کے بعد معائنہ کیا جا رہا ہے۔ سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف دبئی میں چند گھنٹے قیام کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئی ہیں۔

آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیسینئرڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ نارمل بات چیت بھی کرر ہے ہیں،گذشتہ رات فون پر انکی اہلخانہ سے بات چیت بھی ہوئی تاہم انکو کتنے عرصے کے لیے اسپتال میں رکھا جائیگا ہے اس کا فیصلہ سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق انکو مزید دو دن اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے ،دوسری جانب انکی اہلیہ صہبا مشرف کل سہ پہر پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت خرابی کی وجہ سے دبئی گئیں تھی، انکے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہبا مشرف آج ڈاکٹر کی اجازت کے بعد پرویز مشرف سے ملاقات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :