خیبر ایجنسی: سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم کا بائیکاٹ

جمعرات 2 جنوری 2014 23:41

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) خیبرایجنسی کی تینوں تحصیلوں میں پولیو مہم کے رضاکاروں نے سیکیورٹی خدشات اور پولیو ٹیم پر حملوں کے باعث پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تحصیل لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ میں رضاکاروں نے آئندہ 6 جنوری کو ہونیوالے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو رضاکاروں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حدشات، یومیہ کم اجرت، شہید پیکج بھی نہیں دیا جا رہا ۔

اس کے علاوہ پولیو ٹیموں پر پے درپے حملے بھی کئے جا رہے ہیں جس سے حالیہ دنوں میں دو پولیو اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیوں رضاکاروں کے ساتھ انتظامیہ کے مزاکرات کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاہم پولیو رضاکار بائیکاٹ کے اعلان پر قائم ہیں۔ تحصیل جمرود میں بچوں کو پولیوں کے قطرے پلانے کے لئے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو ٹرینگ دی گئی ہیں۔ خیبرایجنسی میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :