وزیراعلیٰ بلوچستان کاسی ایم ایچ کادورہ،خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی

جمعرات 2 جنوری 2014 23:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گذشت رات خودکش حملے میں زخمیوں ہونے والوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر نواب محمد ایاز خان جوگیزئی اور چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں، انہوں نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے بھی خیریت دریافت کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس امر پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ پولیس اہلکار اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر زائرین کو بحفاظت نکالنے کا فریضہ سر انجام دیا، جس کے باعث 30افراد کی جانوں کو بچانا ممکن ہو، انہوں نے پولیس اہلکاروں کی طرف سے جرات کا مظاہرے کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد طبی اور امدادی کاروائیوں کو وہ خود مانیٹر کر رہے تھے

متعلقہ عنوان :