کنٹرول لائن کے پار جنگجوؤں کا نیٹ ورک بدستورقائم ہے،بھارتی آرمی چیف ،مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج کو حاصل خصوصی اختیارات برقراررہنے چاہئیں،جنرل وکرم سنگھ کا انٹرویو

جمعرات 2 جنوری 2014 23:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار جنگجوؤں کا نیٹ ورک بدستور قائم ہے اور جنگجوؤں کو کشمیر بھیجنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج کو حاصل خصوصی اختیارات افسپا کو جاری رکھا جانا چاہیے کیونکہ کشمیر میں تعینات فوج کو حاصل افسپا سے ہی پاکستانی جنگجوؤں پر بڑا دباؤ ہے ،گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وکرم سنگھ نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے آر پار جاری جنگجو ؤں کانیٹ ورک کشمیر کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج کو حاصل خصوصی اختیارات افسپا کو جاری رکھا جانا چاہیے۔جنرل بکرم سنگھ نے کہاکہ افسپا کو ہٹانے یا اس ایکٹ میں کسی بھی قسم کی نرمی کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کو ہی فائدہ ہوگا جبکہ کنٹرول لائن کے پار سے بھی زیادہ تعداد میں جنگجو مقبوضہ علاقے میں داخل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سرحد پار جنگجوؤں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کے لیے افسپا ہی سب سے کارآمد ہتھیار ہے کیونکہ کشمیر میں تعینات فوج کو حاصل افسپا سے ہی پاکستانی جنگجوؤں پر بڑا دباؤ ہے جبکہ کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں پر بھی اس ایکٹ سے کافی دباؤ ہے۔