کراچی ،بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ،قصبہ کالونی میں فیکٹری پر دستی بم حملہ

جمعرات 2 جنوری 2014 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) شہر قائد میں نیا سال بھی امن و امان کے حوالے سے کوئی نئی روشنی نہ لاسکا ۔جمعرات کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدودمزار ابراہیم حیدری کے قریب چشمہ گوٹھ سے 3 تشددزدہ لاشیں ملی ہیں ،جن کی شناخت حامد موٹا،عطاء الرحمن اور عادل خٹک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں کاتعلق جرائم پیشہ افراد گروپ سے ہے۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق الیاس گوٹھ کے قریب جٹ محلہ میں جرائم پیشہ افراد کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔زخمی کی شناخت دلبرکے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نمبر U/S302/324/34/PPS02/14درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے.ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق لیاری تھا، جن کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر قصبہ موڑ کے قریب ایک فیکٹری پر 2دستی بم حملے کیے گئے تاہم پولیس ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

دوسری جانب ابراھیم حیدری پولیس نے کارروائی کرکے سمندر میں لانچوں کو لوٹنے اور متعدد قتل اور اغوا میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم سات پولیس تھانوں میں 40سے زائد مقدمات میں نامزد تھا۔قبل ازیں رینجرز نے ملیر لیاقت مارکیٹ اور وائرلیس گیٹ کے قریب ٹارگیٹڈآپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے وابستہ دو افراد احمر اور انیس کو حراست میں لے لیا گیاہے

متعلقہ عنوان :