قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے عدالتوں کا نہیں،آغاسراج درانی ،آلو ٹماٹر کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرسکنے والی حکومت باقی معاملات پر کیا کنٹرول کرے گی ،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے خون کا حساب ضرور ہوگا،اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 2 جنوری 2014 23:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے عدالتوں کا نہیں جو حکومت آلو ٹماٹر کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں کرسکتی وہ باقی معاملات پر کیا کنٹرول کرے گی ۔سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا حشر نشر الیکشن کمیشن نے خود کیا ہے ۔اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کو کرنا ہے ۔
وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کو سمجھا ہی نہیں ،جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ خراب ہوا ۔اب الیکشن کمیشن اس معاملے میں جلد بازی نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئی حلقہ بندیاں ہر صورت میں ہوں گی ،کسی کی فرمائش پر حد بندی نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حقائق کا پتہ ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے خون کا حساب ضرور ہوگا ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ،ظالموں کی ہمیشہ پکڑ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے راستے میں جوپٹاخے رکھے جاتے ہیں وہ پھٹتے کیوں نہیں ۔مشرف جیل جانے سے ڈرتا ہے ۔ہم نے 30سال تک مختلف جیلیں دیکھی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.