مضاربہ فراڈ کیس،مرکزی ملزم مولانا شفیق کراچی سے گرفتار

جمعرات 2 جنوری 2014 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) مضاربہ کیس کے مرکزی ملزم مولانا شفیق کو کراچی میں گرفتارکرلیا گیا۔مولاناشفیق کوسی آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

مولانا شفیق کی گرفتاری کی تصدیق کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کردی۔ ذرائع کے مطابق شفیق الرحمان نے لوگوں سے اربوں روپے فراڈ سے حاصل کیے اور فرار ہو گیا تھا، شفیق الرحمان کے2بھائی عدنان اور انعام پہلے ہی گرفتار ہیں جو جیل میں ہیں۔ مولانا شفیق الرحمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :