انکل الطاف کو گمراہ کیا جارہا ہے:بلاول بھٹو کا نیا ٹوئٹر پیغام
جمعرات 2 جنوری 2014 22:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) پرویز مشرف کی بیماری کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان الفاظ کی جنگ چھڑ گئی۔ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے مشرف کو بزدل کہا تو متحدہ کے رہنماوٴں نے ان کے بیان کو افسوس ناک قرار دے ڈالا۔ بلاول نے جوابی تبصرے میں کہا کہ انکل الطاف کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیماری کی آزاد میڈیکل بورڈ سے تصدیق کرانی چاہیے اور غداری کیس سے فرار کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔ بلاول کا کہنا تھا انہیں یقین نہیں آتا کہ بزدل پرویز مشرف نے کبھی بہادر اور جرأت مند فوج کا یونی فارم پہنا تھا۔
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ بلاول نے جو تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے وہ بہت افسوس ناک ہے۔
رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے کہا کہ پرویز مشرف کو بزدلی کاطعنہ دینے سے پہلے بلاول یہ نہ بھولیں کہ سوئس عدالتوں میں مقدمات سے ان کے والد آصف زرداری اس قدر خوف زدہ ہوگئے تھے کہ انہوں نے پیشی سے بچنے کے لیے ڈائی مینشیا یعنی پاگل پن کے سرٹیفکیٹس عدالت میں پیش کردیے تھے۔متحدہ کے ایک اور رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کسی پارٹی کے چیئرمین کو بیان دینے سے پہلے زبان اور گفتگو کا خیال رکھنا چاہیے، ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے،اس موقع پر ایسا بیان بلاول کو زیب نہیں دیتا۔ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کے بیان پر ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انکل الطاف حسین کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ 5 برسوں میں ایم کیو ایم نے آمریت کے داغ دھونے کی کوششیں کی ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب ایم کیو ایم کے اندر موجود الطاف مخالف لوگ ایم کیو ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.