پرویز مشرف کی حالت بہتر ہے اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں، چوہدری شجاعت
جمعرات 2 جنوری 2014 21:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر جنرل کیانی سے بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مشرف غداری کیس کے حوالے سے ایک بار پھر کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف اس کیس سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور اس کا کوئی مستقبل نہیں، اس کیس کو ’’غداری کیس‘‘ کے بجائے کوئی دوسرا نام دینا چاہئے کیونکہ سابق آرمی چیف کے لئے غداری کے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.