بلاول کا مشرف کی بیماری کے حوالے سے بیان افسوس ناک ہے:حیدرعباس رضوی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 02/01/2014 - 22:26:11 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:42:29 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:42:29 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:20:35 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:14:25 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:12:40 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:12:40 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 21:12:40 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 20:28:10 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 20:28:10 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 17:25:23
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

بلاول کا مشرف کی بیماری کے حوالے سے بیان افسوس ناک ہے:حیدرعباس رضوی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا پرویز مشرف کی بیماری کے حوالے سے دیا جانے والا بیان افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی پارٹی چیئرمین کو بیان دینے سے قبل زبان اور گفتگو کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد کے علاقے با غ مصطفی گراوٴنڈ میں ایم کیوایم کے جلسے کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ جلسہ گاہ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہاہے اور ایسی صورت حال میں کسی پارٹی چیئرمین کو ایسا بیان زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی مثالیں دوسری طرف بھِی مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرکوئی بیمار ہو تو مسلمانوں میں یہی طریقہ ہوتاہے کہ اس کی صحت یابی کیلئے دعا کی جاتی ہے۔

02/01/2014 - 21:12:40 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان