منشیات فروش کوٹلی پولیس و چکمہ دے کر گاڑی اور چرس پھینک لے کر فرار

جمعرات 2 جنوری 2014 16:39

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) منشیات فروش کوٹلی پولیس و چکمہ دے کر گاڑی اور چرس پھینک لے کر فرار‘پولیس نے گاڑی اور منشیات قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مخبر نے کوٹلی پولیس کو اطلاع دی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش الطاف ولد یعقوب ساکن سرساوہ دو ساتھیوں کے ساتھ سلون کار نمبر994میں منشیات لے کر کوٹلی آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوٹلی پولیس نے شیر شاہ دربار روڈ پر ناکہ لگایا منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی بھگا لی اور پولیس ملازمین کو کچلنے کی ناکام کوشش کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس کے تعاقب کرنے پر منشیات فروش گاڑی ہسپتال گلی میں کھڑی کر کے منشیات پھینک کر فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔پولیس نے الطاف اور شہزاد جبکہ ایک نا معلوم ملزم کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ اور14AMکے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔جبکہ 1250گرام چرس اور گاڑی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :