حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتار بڑھائے،ایف پی سی
جمعرات 2 جنوری 2014 16:35
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتار بڑھائے تاکہ ملکی معیشت بحال ہوسکے۔
(جاری ہے)
داخلی اور خارجی محاز پر ازسر نو کوششیں کی جائیں تاکہ تاخیر کا شکار کالا باغ ڈیم اور ایران سے گیس درامد کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ورنہ انرجی سیکورٹی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں قدرتی گیس جیسے ماحول دوست ایندھن کی قلت کے باوجود اس سے بجلی گھر چلائے جا رہے ہیں جو ظلم ہے۔
انھوں نے کہا کہ مشرف دور کی اس مہلک پالیسی کو ختم کرکے انھیں جلد از جلد کوئلے اور فرنس آئل پر منتقل کیا جائے، صوبوں اور وفاق کے مابین معدنی وسائل کی ملکیت پر نہ ختم ہونے والے جھگڑے نے ترقی کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ ڈیم بننے سے کوئی صوبہ متاثر نہیں ہوگا، تاہم تاخیر سے ملک صحرا بن جائے گا، اب ذاتی، سیاسی اور علاقائی مفادات کے بجائے ملکی مفاد کو اولیت دینے کا وقت آ گیا ہے ورنہ سب کو پچھتانا پڑے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.