جمعرات کی صبح کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز( آج) صبح پھر48گھنٹوں کے بندکردیئے جائیں گے

جمعرات 2 جنوری 2014 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈشیڈنگ میں ایک بار پھرتبدیلی کرتے ہوئے نیاشیڈول جاری کردیا ہے ، جمعرات کی صبح 48گھنٹوں بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز آج(جمعہ)صبح پھر48گھنٹوں کے بندکردیئے جائیں۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سرد موسم کی لہر میں اضافے پر گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے مزید 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی لہر میں اضافے کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گیس صارفین کی جانب سے گیزر اور ہیٹر کے استعمال بڑھنے سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے۔جس کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کی طلب اور رسد کا فرق بڑھ کر 350 سے 400 ایم ایم سی ایف ڈی پر پہنچ گیا ہے۔ اس وجہ سے سندھ میں سی این جی کی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزجمعہ کی صبح 8بجے سے اتوار 5جنوری کی صبح 8بجے تک بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :