گزشتہ سال دسمبر میں اشیا کی قیمتوں میں 9.18 فیصد اضافہ

جمعرات 2 جنوری 2014 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) دسمبر 2013 کے دوران گزشتہ سال نسبت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 9.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں 9.1فیصد سے زائد اضافہ ہواہے، نومبر میں مہنگائی کی شرح دہرے ہندسے 10.9 فیصد پر پہنچ گئی تھی، اس طرح دسمبر میں نومبر کی نسبت مہنگائی میں1.32 فیصد کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں شامل غذائی اشیا، کپڑے، جوتے، مکانات کے کرائے، پانی، بجلی، گیس اور ایندھن سمیت تعلیم اور صحت کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔