کراچی‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 2 جنوری 2014 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) شہرقائد کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد دومبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے ۔دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان ہے۔ملزمان کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم اور جعلی شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ لانڈھی کے علاقے تین تشددزدہ لاشیں ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر مشترکہ کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ اور اعظم محسود کے نام سے کی گئی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم، مختلف ناموں کے جعلی شناختی کارڈز، جہادی لٹریچر اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے۔ملزموں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ادھرابراہیم حیدری تھانے کی حدودمزار ابراہیم حیدری کے قریب چشمہ گوٹھ سے 3 تشددزدہ لاشیں ملی ہیں ،جن کی شناخت امین موٹا،عطاء الرحمن اور عادل خٹک کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تینوں کاتعلق جرائم پیشہ افراد گروپ سے ہے۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ قبل ازیں رینجرز نے ملیر لیاقت مارکیٹ اور وائرلیس گیٹ کے قریب ٹارگیٹڈآپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے وابستہ دو افراد احمر اور انیس کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :