مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی حکومت نے الشیخ جراح کے مقام پر یہودی مذہبی سکول کے قیام کی تیاری شروع کردی

جمعرات 2 جنوری 2014 16:28

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر یہودی مذہبی سکول کے قیام کی تیاری شروع کردی۔

(جاری ہے)

وادی حلوہ ، سلوان مرکزاطلاعات فلسطین کے محقق محمود قراعین کے مطابق صہیونی ضلعی حکومت اور تعمیرو مرمت کمیٹی کے اجلاس میں الشیخ جراح کے مقام پر چار ایکڑ کے رقبے پر یہودی سکول کے قیام پرغور کیا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکول کیلئے سات منزلہ عمارت تعمیر کی جائیگی جس کی چار منزلیں زیر زمین ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ جراح میں جس زمین پر سکول بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اس پر 1980ء میں قبضہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :