شام میں انسانی حقوق کارکنوں کی 24 گھنٹے کے دوران بمباری اور مہاجر بستیوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں سات فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی تصدیق
جمعرات 2 جنوری 2014 16:28
دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے 24 گھنٹے کے دوران فوج کی بمباری اور مہاجر بستیوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں سات فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
(جاری ہے)
فلسطین شام ایکشن گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک اور سردی کے نتیجے میں دمشق کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ ’یرموک‘ میں ایک خاتون ابتسام علی بطو، امل قاسم عوکل، خیراللہ حسن منصور اور احمد محمد خلیل جان کی بازی ہارگئے۔
سرکاری فوج نے یرموک کیمپ کا 168 دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود افراد بھوک اور سردی کے باعث مررہے ہیں۔ بیان کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے عدرا میں فائرنگ کے دوران محمد اسماعیل اور ریاض عبداللہ حتفہ اور شادی وجیہ عوض عوامی محاذ کے غنڈوں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.