(ق )لیگ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعما ل پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کر ادی

جمعرات 2 جنوری 2014 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق ) نے پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعما ل پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی بسمہ ریاض ، احمد شاہ کھگہ اور ڈاکٹر محمد افضل کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ایندھن کی مد میں رکھا گیا 2کروڈ کا بجٹ چھ ماہ میں ختم کرنا قومی خزانے کا ضیاع اور سادگی کے نعروں کی بھی نفی ہے ۔