چارسدہ ، گورنمٹ گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر دھماکا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 2 جنوری 2014 15:48

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) چارسدہ میں گورنمٹ گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر دھماکا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بارودی مواد ڈھب بانڈہ میں واقع گورنمٹ گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے اسکول کے گیٹ اور دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :