پاکستان سے ہجرت کر کے بھارت جانے والے ہندو دربدر ہوگئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:48:31 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:48:31 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:46:22 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:46:22 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:46:22 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:45:04 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:45:04 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:45:04 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:38:48 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:38:48 وقت اشاعت: 02/01/2014 - 15:26:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پاکستان سے ہجرت کر کے بھارت جانے والے ہندو دربدر ہوگئے

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) پاکستان سے ہجرت کر کے بھارت جانے والے ہندو دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ کے آسرے میں بھارت جانے والے بچے اور عورتیں بیس دن سے بھارت کے دارلحکومت کے سرد موسم کے رحم و کرم پر ہیں۔سندھ سے ہجرت کرنے والے درجنوں افراد پر مبنی اس گروپ میں نوے بچے اور بیس عمررسیدہ افراد بھی شامل تھے ۔

حکام کی عدم دلچسپی نے انہیں ٹھنڈی راتیں جنتر منتر کے قریب کھلے کیمپ میں گزارنے پر مجبور کردیا ۔مرکزی حکومت کی طرف سے ہدایت ہے کہ یہ گروپ بھارت چھوڑ کر نہ جانے پائے مگر نہ تو ان کی شہریت کا بندوبست کیا گیا اور نہ ہی پناہ گزینوں جیسا سلوک کیا گیا ۔ ہندو تنظیمیں اور حکام پرسان حال کیلئے آتی ہیں لیکن بات وعدوں سے آگے نہیں بڑھتی۔یہ افراد اب دہری مشکل کا شکار ہیں۔

02/01/2014 - 15:45:04 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان