اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیں کرسکتا تو گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کاکوئی حق نہیں،گورنرپنجاب
جمعرات 2 جنوری 2014 15:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیں کرسکتے تو پھر انہیں اس عہدے پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون کا اطلاق وزیر اعظم سے لے کر عام آدمی تک کےیکساں ہوناچاہئے لیکن یہ ہماری بڑی بدقسمتی ہے کہ قانون کا اطلاق 95 فی صد لوگوں پرلاگوہوتا ہے ، 5 فیصد مراعات یافتہ بااثر طبقے کے لوگ اپنے آپ کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں قانون توڑنا سماجی بڑائی کی علامت سمجھا جاتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیئے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کو بھی مساوی حقوق ملنے چاہئیں، آئندہ سے ان کے تہوار گورنر ہاؤس میں ہواکریں گے اور اگر وہ اس عہدے پر رہنے کے باوجود اقلیتی برادری کے حقوق کی بات نہیں کرسکتے تو پھر انہیں اس منصب پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر موسم سرما میں بھی صنعتوں کو گیس فراہم کرنے سے ملکی معیشت کو 2 ارب ڈالر کا منافع ہوگامزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.